Transform Your Voice with the Top Premium Girl Voice Changer App for WhatsApp 2023! Download

Table of Content

اپنے موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ اپنے موبائل سے کیسے چیک کریں

اپنے موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ اپنے موبائل سے کیسے چیک کریں

 کیا آپ بھی ٹیلی نار یوفون زونگ یا پھر جاز کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور آپ اپنے نیٹ ورک کی اسپیڈ کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایک زبردست ایپ کے بارے میں بتاؤں گا جس کی مدد سے آپ کسی بھی نیٹ ورک سپیڈ کو ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور یہ ایپ آپ کو آپ کے نیٹ ورک کی سپیڈ کے بارے میں صحیح رزلٹ دے گی

نیٹ ورک اسپیڈ کیسے چیک کریں؟ 

اپنے موبائل کے نیٹ ورک کی سپیڈ کو چیک کرنے کے لئے آپ کو اپنے موبائل فون میں ایک ایپ کو انسٹال کرنا ہو گا اور یہ ایپ آپ کو پلے سٹور پر بالکل فری میں مل جائے گا اور میں آپ کو اس آرٹیکل میں بھی لنک دے دوں گا جس کی مدد سے آپ آسانی کے ساتھ نیٹ ورک اسپیڈ چیکر ایپ ڈون لوڈ کر سکتے ہیں

موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ کیسے چیک کریں
موبائل نیٹ ورک اسپیڈ چیکر

جیسے ہی آپ اسپیڈ ٹیسٹ ایپ کو انسٹال کریں گے تو کچھ اس طرح کی سکرین اوپن ہوگی آپ نے نیکسٹ کے بٹن پر کلک کرکے ضروری پرمیشن کو الاؤ کر دینا ہے 
اس کے بعد کچھ اس طرح کی سکرین آپ کے سامنے اوپن ہوگی
اپنے موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ اپنے موبائل سے کیسے چیک کریں

  سمپلی اب اپنے گو کے بٹن پر کلک کرنا ہے اور آپ کے موبائل کے نیٹ ورک اسپیڈ ٹیسٹ شروع ہو جائے گا اور کچھ ہی سیکنڈ کے بعد آپ کو رزلٹ موصول ہو جائے گا جس میں آپ کے نیٹ ورک کی سپیڈ کا مکمل ڈیٹا شائع کیا جائے گا

اپنے موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ اپنے موبائل سے کیسے چیک کریں


اوپر دی گئی تصویر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ میرے پاس ٹیلی نار کا نیٹ ورک موجود تھا اور میں نے اپنے نیٹ ورک کا اسپیڈ ٹیسٹ کیا ہے اور اس نے مجھے ڈاؤن لوڈ اور اپلوڈ اسپیڈ کے بارے میں بتایا ہے

آخری لائن

تو آپ بھی اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل سے نیٹ ورک کی سپیڈ کو ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور اگر آپ کے نیٹ ورک کی سپیڈ کم آ رہی ہے تو آپ اپنے نیٹ ورک کے آپریٹر کو شکایت درج کروا سکتے ہیں
امید کرتا ہوں آپ کو آج کا یہ آرٹیکل اچھا لگا ہو گا اگر آپ ہمیں کوئی اور رائے دینا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں مزید ایسی ٹرکس جاننے کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں

Post a Comment